3 ستمبر 2012 - 19:30

جنوب مشرقي ترکي ميں ہونے والي لڑائيوں ميں مرنے والوں کي تعداد انتيس ہوگئي ہے -

ابنا: ترکي کے صوبہ شيرناک کے گورنر واہتين اوزکان نے پير کو اپنے ايک بيان ميں کہا کہ ان لڑائيوں ميں جو ترک فوج اور پي کے کے کے افراد کے درميان ہوئيں انتيس افراد مارے گئے ہيں جن ميں نو ترک فوجي بھي شامل ہيں - ان لڑائيوں ميں ترکي کے آٹھ فوجي زخمي بھي ہوئے ہيں –مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ بيس افراد،  پي کے کے گروپ کے مارے گئے ہيں –واضح رہے کہ انيس سو چوراسي سے ترکي کے کرد علاقوں کے پي کے کے گروپ کي مسلح کاروائيوں ميں اب تک چاليس ہزار افراد مارے جاچکے ہيں –

.......

/169